حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،خطے لداخ کے معروف نوجوان عالم دین حجتہ الاسلام ڈاکٹر شیخ ذاکر ناصری نے گذشتہ روز دہلی میں دفتر نمائندہ ولی فقیہ میں نمائندہ ولی فقیہ ہند حجت الاسلام و المسلمین آقای مہدی مہدوی پور سے ملاقات کی ۔
اس دوران جناب حجت الاسلام ڈاکٹر ذاکر ناصری نے رمضان المبارک کے تبلیغی پروگرامز پر روشنی ڈالتے ہوئے حسینیہ حضرت بقیہ اللہ الاعظم عج قم المقدس انجمن صاحب الزمان عج سے نشر ہونے والے پروگرامز کے ایک اجمالی گزارش پیش کی اور کرگل لداخ کے موجودہ مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے خطے کے مسائل کا تنہا راہ حل آپسی گفتگو اور ڈپلومیٹک طریقہ سے جانا ۔
دوران ملاقات خطہ لداخ سمیت عالم اسلام سے مربوط اہم سیاسی ، سماجی اور علمی مسائل پر تفصیلی طورتبادلہ خیال کیا۔ جبکہ اس موقع پر نمائندہ محترم ولی فقیہ ہند نے خطے کے تمام مومنین اور دینی اداروں میں رمضان المبارک کے تبلیغی پروگرامز کو سراہتے ہوئے ادارہ انجمن صاحب الزمان عج کرگل لداخ اور حسینیہ حضرت بقیہ اللہ الاعظم عج کی تبلیغی پروگرامز نیز تمام علماء و فضلاء کی قدردانی نیزاعلی تعلیم حاصل کردہ یعنی اسلامی اسکالرز کو ملت تشیع خصوصا خطہ لداخ کے لئے سرمایہ ملت قرار دیتے ہوئے علمائے کرام اور دانشوروں کی قدردانی کی اور تمام مومنین کی حق میں دعائیں دی ۔
قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر ذاکر ناصری سانکو سے تعلق رکھتے ہیں ایک معروف عالم دین و خطیب ہونے کے ساتھ حوزہ علمیہ قم کے ممتاز محقق بھی ہیں جو کم ہی عرصہ میں کافی مقبول ہو چکے ہیں۔